top of page

روداد عشق (۲) خیام خالد

دوست کی کہانی

خیام کی زبانی

روزیہ" اس کا پیارا سا نام تھا، پیار سے اسے روز (Rose ) بلایا کرتا تھا، بڑے انوکھے انداز سے ملاقات ہوئی، وہ بھی بڑی عجیب کہانی ہے، جیسے کوئی پارینہ قصہ۔


ان دنوں مجھے مضامین جمع کرنے کا چسکا لگا، مختلف لوگوں سے دنیا بھر میں رابطے کر رہا تھا، افریقہ، عرب، امریکہ، افغان، مصر، انڈونیشیا، فلسطین اور پھر اتفاق سے "ازبیکستان" (Uzbekistan)۔


اس کے پروفائل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا ایسا ہی کچھ لکھا ہوا تھا، میں نے اسے میسیج بھیجا اور مضمون کی ساری بات بتلادی، اس کو لکھنے کی عادت نہ تھی، اسی لیے اس سے مضمون تو نہ ملا لیکن کیا ملا، کیا کیا ملا، مت پوچھ!


(ضمنی بات: شامی: میرے اک قریبی بھائی "مولانا نور عین صاحب ندوی" نے مجھےایک لطیف بات سمجھائی کہ "انسان کی فکر میں وقت کا بڑا دخل ہے، بچپن میں کھیل کھلونے کی بات ہوتی ہے اور اور گزرتے وقت کے ساتھ گڈے اور گڑیوں کی؛ یہ فطرت انسانی ہے، اس کی ضروریات وقت کے ساتھ بدلتی جاتی ہیں...)


شاید میں بھی جسم میں بڑھ چکا تھا، خواہشات نے الگ موڑ لینی شروع کردی، جذبات کے رنگ بدلنے لگے، امنگوں کی چاپ اور ان ان چاپوں کے نقوش رنگنے سنورنے لگے، لگ لگاؤ کا طرز بدلنا چاہتا تھا، ذہن میں کیا اور تھا، دل میں کیا کچھ اور۔


جب دل مٹی کے کٹ پتلیوں میں لگ رہا تھا، تو اس کی انوکھی باتیں اور ان باتوں کا انداز، اس کا مزہ، اس کی آواز اور اس آواز کی مٹھاس، اس کی ادائیں اور ان اداؤوں کی خوب صورتی، ہائے رب...


دل کے جڑنے میں زبان کا بھی بڑا کردار ہوا کرتا ہے کہ ان ہی الفاظ سے احساس کروٹیں بدلتا ہے اور کیسی عجب بات ہے، نہ ہماری زبان ایک، نہ بول چال ایک، نہ انداز تکلم اور نہ ہی طرز تحریر ایک؛ پھر بھی ایک لگن سی ہونے لگی، جذبات کھلنے لگے، احساس ملنے لگے اور دل جڑنے لگا۔


محبت میں دوری ہائے کیا پوچھتے ہو؟

عشق دل میں اور معشوق دور، اس تکلیف کو بھی جھیلا ہم نے


اک لفظ کو سننے کی خاطر کبھی کتنے وقت نکل جاتے ہیں...


اور اس دوری نے ہمارے تڑپ اور عشق میں کیسی آگ لگ لگائی کہ بیان تک نہ کرپاؤں گا۔


ہماری باتیں بڑھنے لگیں، رت رت بھر جگنا شروع ہو گیا...


اس کی سہانی ادائیں، فریبی بولی، عجب نزاکتیں، دل کش نگاہیں، عجوبے پیارے پیارے سے نخرے، مدھم سی آواز، چاند سی ہنسی، دلوں کی کہانیاں، اور روحوں کے ترانے، ہائے رب!


ہر چیز اک وقت گزار کر کامل بنتی ہے یا بنتی ہوتی دکھتی ہے۔ ہماری کہانی بھی زمین سے ہو کر بادلوں کو سیر کو چلنے لگی، پر نکل آئے، اڑان بھرنے لگی، احساس ملنے لگے، خوش بو پھیلنے لگی، ہیمں اک چراغ ملا اور راستہ بن گیا، لفظوں کے تار جڑنے لگے اور دل کھلنے لگا...


باتوں باتوں میں راتیں کٹنے لگیں، بولیوں میں دن بِتنے لگے، کیا صبح کیا شام، کیا دن دوپہر، رات، کیا آفتاب کی تیزی اور چاند کی ٹھنڈک...


دن کٹے رات بیتے کیا ہمیں بتلاؤ ہو

عشق کی بولی ہم کو کیا سکھلاو ہو

تھاہ نہ ہو وقت کا جب دل سے دل مل جاؤ ہو

جان جائے، جائے، ذکر تو ہو جاؤ ہو

(خیام خالد)


جوں جوں وقت گزرنے لگا، سانسیں ایک دوسرے سے ملنے لگیں، باتیں ملنے لگیں، بے گانی، ان جانی راہیں ملنے لگیں، اور پھر ہونا کیا تھا بس...


میں ٹھہرا "دبُّو"، یا آج کل کے لفظوں میں سخت لونڈا۔

کبھی کسی احساس کا اظہار ان معاملات میں مجھ سے ہو نہ سکا اور شاید ہو بھی نہ سکے۔


تھوڑا موڑا یاد پڑتا ہے کہ عجب انداز سے دن کٹ رہے تھے، جسے قرآن کا پتہ تھا اور نہ ہی نماز کی آگہی تھی وہ بھی اب تہجد گزار، سورہ یس، اور واقعہ وغیرہ کا پابند ہوچکا تھا۔


اس کے وجود نے صرف اس کا پیار نہیں دلایا، بل کہ رب سے بھی رشتہ جوڑ دیا۔


بہت نیک و پارسا تھی وہ، نمازوں کی پابند، قرآن کی آواز، اللہ کی محبت، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار تھی وہ (حال ہی میں اس نے خبر دیا اس فرقت میں اس نے قرآن حفظ کرلیا ہے)۔


ایک عجوبہ بات یہ بھی تھی کہ ہم ایک دوسرے کو قرآن سنایا کرتے تھے، کبھی دل نے چاہ لیا تو باتیں کال پر بھی ہو جایا کرتی تھیں...


میں تو دبو تھا ہی، کچھ آگے بھی بات اور بڑھے اور میرا دبو پن!


اس نے آخر میں اک سیاست کھیلا، عشاء بعد پڑھ لکھ کر کمرہ آنے کے بعد جب سونے کی تیاری ہونے لگی تو پھر عادت کی طرح اس کے میسیجیز آنے لگے، لیکن کچھ الگ ڈھنگ کا۔


روز: مجھے کچھ کہنا ہے۔

میں: ہممم، کیا بات ہے؟

روز: (جلیبی جیسی سیدھی سادی باتوں کے بعد) میرا کسی سے تعلق ہے۔


الجھی الجھی باتیں کچھ سمجھ نہ آرہی تھیں، پھر رفتہ رفتہ اس کا نٹ کھٹ پنہ دل سے لگنے لگا۔


کبھی تو میرا تذکرہ کرتی، تو کبھی لفظوں کو الٹ پھیر دیتی، کبھی انگریزی چھوڑ کر ازبیک زبان میں اظہار کرتی۔


اس مشکل ترین زبان کے جملوں سے مجھے جو یاد رہ سکا وہ "مین سینی" (men seni) تھا۔

یعنی مجھے تم سے عشق ہے۔


اب تلک اس سے جو کچھ کہا جا سکتا تھا اس نے کہہ ڈالا۔ تھی تو وہ ایک لڑکی ہی نا، شرمیلی، حیا والی، پردہ والی اور نہ جانے کیا کیا۔


میں سمجھ گیا کہ اب گاڑی کو دھکا مجھے ہی دینا ہوگا، چلانا تو ویسے مشکل تھا نا ہہہہہ۔


باتوں کی کڑیوں کو کاٹتے ہوئے، میں نے بھی کہہ ڈالا، بنا زیادہ سوچے سمجھے، جو ہوگا دیکھا جائے گا، دیکھ لیں گے گردہ اڑا دیں گے۔


پھر ہونا کیا تھا، اس کی چاہت ہی یہی تھی، جھٹ سے ہاتھ پکڑ لیا، اور بس اب کہانی ختم۔ نیکی کر دریا میں ڈال۔

|

اس کے الفت کے نغمے اب تلک کانوں میں گونجتے ہیں، اس کی چاہت کے ترانے ابھی بھی آواز دیتی ہیں، اس کے محبت کی کڑیاں اور عشق کی بیڑیاں اب تلک مجھے بندھن میں بندھ جانے کو کھوجتی ہیں۔

پر افسوس

دل لگتا ہے نہ دل لگی باقی رہی

ڈوب جانے کو محبت میں نہ اب بازی رہی

سو دفعہ بھی ہار کر میں جیت جانو خود کو ہوں

اب دکھا میں کیا نہ دوں کہ میں رہا نہ وہ رہی (خیام خالد)


ہر کہانی میں اہم کردار ہوا کرتا ہے، کچھ خوشیاں ہوتی ہیں، کچھ خوشی کے پلوں کی یادیں ہوتی ہیں، کبھی غم آتا ہے، بدلی بھی چھا جاتی ہے، رونا بھی ہوتا ہے، زندگی بیت تی جاتی ہے، وقت کٹتا جاتا ہے، پھر ایک پل ایسا بھی آتا ہے کہ تب وہ خوشیاں ہوتی ہیں اور نہ ہی رونا ہنسنا، کوئی تعلق ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی ساتھ، اب بس قصے ہیں، کہانیاں ہیں، یادیں ہیں۔


اب تو صرف غم ہوتا ہے، غم ہوتا ہے، غم ہوتا ہے۔


یہ زندگی کے کروٹ لینے کا وقت ہوتا ہے کہ جب قصہ ختم ہونے لگے، کہانی کی دیپ بجھنے لگے، قلم کی سیاہی مٹنے لگے، کتابوں کے پنے بھی جانے لگے۔ پوچھ مت اس وقت کو، اس الوداع کو کیا نام دوں!


ہماری بھی کہانی ہے، ہمارے بھی قصے ہیں، ہماری بھی کتاب ہے اور اس کتاب کے پنے ہیں، پھر کبھی نہ کبھی اسے بھی تو ختم ہونا ہی تھا...


غم میں شرکت کو میرے میں تیار تھ

بحر و دریا بھی بہنے کو صد بار تھا

(خیام خالد)


وقت گزرا اور کافی گزر گیا، میری بھی عمر ہوئی چاہتی ہے، لگتا ہے میرے والدین میرا نکاح کردیں گے۔ روزیہ نے کہا۔


وہ؛ پر پر... پھر پھر... یہ کیسے؟

میں سمجھ نہیں پایا، ہماری بھی تو اک جوڑی ہے، آخر تم تھوڑا انتظار کروا نہیں سکتی؟

پریشان میں بھی تھا اور مجبور وہ بھی۔


کیسے بتاؤں وہ پل، سچ پوچھ میرا ہاتھ تھر تھر کر رہا اور دل کاپنے لگا، آخرش ہمارا دل ٹوٹا، ہماری آنکھیں بہیں، جان بھی نکلی اور مجھے کہہ لینے دو کہ میں نے روح کو، اپنے آپ کو کھو دیا۔


کیوں چلے آتے ہو چھوڑ جانے کو

ہمیں کچھ نہیں ہے غم بھلانے کو


زلزلے آئے امنڈ کر دل میں جب اس نے

ہمیں چن لیا تھا زخم کھانے کو


خواب آغاز ایسے کچھ ہوا

اک میں تھا دل لگانے کو


سمجھ تھی، بوجھ تھا نہ عقل تھی

ایک دل تھا محبت میں ڈوب جانے کو


پھر جو دیکھا اسے تو دیکھا اسے ایسا

سرخ چہرہ، حسین پلکیں، قاتلانہ نگاہوں کو


ادائیں بھی اس کی خوب سی تھیں

ہم تو ہم تھے، مار ڈالا زمانے کو

پھر بخار مجھ کو بھی اس کا چڑھا

نہ جانوں خود کیا ہوا مجھ کو


وقت گزا گزرتے رہا وقت پر

اور چڑھنے لگا مجھ کو اس کا سحر


اب جاں ہی رہی نہ دل میرا رہا

میں چل پڑا خود کو بھلانے کو


کرم تھا رب کہ اس کو بھی قربت ہوئی

بیج چاہت کے میرے وہ بونے لگی


نزد دو دلوں کو جو سینے لگے

بہار خوشیوں کی مجھ کو بھی چھونے لگے


درمیاں اس ہماری کہانی چلی

فرحت کی اپنی جوانی چلی


پھر آنا تھا، آگیا انقلاب

چاہت کا اب ہو گیا سد باب


طرف اک ہوا ہم کے چلنے لگی

جس میں جاں اس کے جلنے لگی


گیا نزد، فرحت محبت خوشی

اک ہوا ایسی بھی چلنے لگی


دیپ پیار کے سب بجھے

دیے نفرتوں کے بھی جلنے لگے


وقت گزرے جو تھوڑے زمانے ہوے

درد اس کو بھی کچھ مچھ جلانے لگے


وہ آئی مگر پھر گئی

ایسے ہی ان٘تِم کہانی ہوئی


اب پوچھتا کیا ہے، کا ہوا مجھ کو

گم سم وجود کھو چکا خود کو


کیوں چلے آتے ہو چھوڑ جانے کو

ہمیں کچھ نہیں ہے غم بھلانے کو


زلزلے آئے امنڈ کر دل میں جب اس نے

ہمیں چن لیا تھا زخم کھانے کو


Comments


bottom of page