سوال : امام صاحب نے نماز تراویح میں سورہ نمل کی آیت (ومن کفر فان ربی غنی کریم) میں تبدیلی کردی اور (من کفر) کے بہ جائے (ومن شکر فان ربی غنی کریم) پڑھ دیا تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ؟ کیا نماز درست ہوگئی یا پھر اعادہ ضروری ہوگا؟
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1091-927/B=10/1443
امام صاحب نے غلط تو ضرور پڑھا، مگر یہ غلطی ایسی ہے كہ اس میں تاویل ممكن ہے، لہٰذا نماز دُرست وگئی۔ یہ فحش غلطی نہیں ہے جس سے نماز كا اعادہ ضروری ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل۔ مولانا راشد قاسمی نیپالی