سوال : اگر عورت خود( بذریعہ ایپلیکیٹر)اپنی شرمگاہ میں دوا رکھے تو کیا غسل واجب ہو جاتا ہے ؟اور جو دوا پیشاب کے ساتھ یا چلتے پھرتے باہر نکلتی ہے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 611512
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1030-869/B=09/1443
عورت اگر خود اپنی شرمگاہ میں بذریعہ ایپلیكیٹر دوا ركھے تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ اور جو دوا پیشاب كے ساتھ یا چلتے پھرتے باہر نكلتی ہے اس سے بھی غسل واجب نہیں ہوگا؛ البتہ وضو واجب ہوگا۔ استنجا كركے وضو كرلینا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل: محمد نظام الدین نیپال