سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ جس گھر کے اندر وضو خانہ کے ساتھ بیت الخلا ہو تو اس گھر میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اور اس وضو خانہ مىں وضو کی دعائیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1103-929/B=10/1443
جس كمرہ میں غسل خانہ اور بیت الخلاء اٹیچڈ ہو تو اس كا دروازہ علاحدہ ہوتا ہے، اسے بند كركے كمرہ میں نماز پڑھنا درست ہے، یہ كمرہ ہرلحاظ سے پاك وصاف ہے، اور غسل خانہ میں وضو كرتے وقت جو دعائیں پڑھیں وہ دل دل میں پڑھ لیا كریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل مولانا راشد قاسمی نیپالی ۔