سوال : ایک مسجد میں دو شخص ہیں جن میں ایک حافظ قران ہے اور ایک ناظرہ خواں ہے حافظ قرآن داڑھی کٹواتا ہے اور ناظرہ خواں داڑھی رکھتا ہے تو امامت کس کی بہتر ہوگی؟ جبکہ دونوں پرہیزگار دیندار اور نمازی بھی ہیں۔
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1038-792/D=09/1443
داڑھی كٹوانا موجب فسق ہے ایسے شخص كی امامت مكروہ تحریمی ہے پس ناظرہ خواں اگر قرآن صحیح پڑھتا ہے اور دیگر شرائط امامت اس كے اندر موجود ہیں تو اس كا امام بننا زیادہ بہتر ہے۔
قال في الدر: ولو أم قوما وهم له كارهون، إن الكراهة لفساد فيه أو لأنهم أحق بالإمامة منه كره له ذالك تحريما. (الدر مع الرد: 2/297)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل ۔ مولانا راشد قاسمی نیپالی