سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر سفر کی نماز کسی وجہ سے دہرانی پڑھ جائے تو سفر ختم ہونے کے بعد خالی قصر دہرانی ہے یا پوری ؟ مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 612382
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1305-954/M=11/1443
اگر سفر كی نماز اس وجہ سے دہرا رہا ہے كہ اس كی نماز كسی فرض كے چھوٹ جانے كی وجہ سے نہیں ہوئی اور اس نماز كا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے وہ مقیم ہوگیا تو مكمل نماز دہرائے گا۔ اور اگر آخر وقت اس حال میں گزار كہ وہ مسافر ہی تھا تو قصر دہرائے گا۔ اور اگر كسی واجب كے ترك كی وجہ سے نماز دہرا رہا ہے تو قصر دہرائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل: مولانا راشد قاسمی نیپال