حالیہ زلزلے کے بعد دنیا جہان کے لوگوں نے ترکوں کی مدد کی، ہر قسم کا امدادی سامان بھیجا گیا، ریسکیو میں حصہ لیا گیا، نقد رقوم کی بھی بارش ہوئی۔ ترک قوم سب کی مشکور، احسان یاد رکھے گی اور وقت آنے پہ بدلہ بھی چکائے گی۔
لیکن ایک عطیہ ایسا ہے کہ اس کا بدلہ ادا نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ترک حکومت نے عطیے کی اس رقم کو خرچ کرنے کے بجائے محفوظ کرکے رکھ دیا ہے۔
یہ عطیہ ہے #فلسطين کے 6 سالہ حافظ حمزہ ایوب کا ھے، اس نے استنبول میں منعقد قرآن کے عالمی مقابلے میں ملنے والی انعامی رقم لفافہ سمیت زلزلہ متاثرین کے لئے بھیج دیا ہے۔
ساتھ ھی ننھے حافظ نے لکھا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ❤️
حمزہ ایوب کا یہ عطیہ اربوں ڈالر کی امداد پہ بھاری ہے، اسے دیکھ کر ترک رضاکار، حکام اور صحافی بھی آبدیدہ ہوگئے۔
اب یہ عطیہ ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوگیا ہے۔
❣️✌️🇹🇷✌️❣️