نشیلی چائے پلا کر 120 سے زائد خواتین کی عصمت تار تار کرنے والے 'جلیبی بابا' کو سنائی گئی 14 سال قید کی سزا
الزامات کے مطابق جلیبی بابا نے نشیلی چائے پلا کر 120 سے زائد خواتین کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔ اتنا ہی نہیں،بلکہ اس نے ان سبھی خواتین کے ساتھ عصمت دری کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔اور اس نا شائستہ ویڈیو کے سہارے جلیبی بابا خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا۔ عدالت میں جب جلیبی بابا کو سزا سنائی جا رہی تھی تو وہ رحم کی بھیک مانگتا ہوا دکھائی دیا۔