سوال : اگر وضو کرنے کے بعد کوئی شخص مچھروں کا تیل لگائے ، تیل لگانے کے بعد نماز ادا کریں تو ا س کا حکم کیا ہے؟ نماز صحیح ہوگی؟ یا کراہت کے ساتھ ہوگی؟
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1077-804/M=09/1443
اگر یہ اطمینان و یقین ہوكہ مچھر تیل میں كوئی ناپاكی شامل نہیں ہوتی تو وضو كے بعد اسے لگاكر نماز پڑھی جاسكتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل۔ مولانا راشد قاسمی نیپالی