سوال : ایک شخص امام صاحب کے پیچھے تراویح کی نماز پڑھتا ہے لیکن سجدہ صرف ایک ہی کرتا ہے جبکہ امام صاحب دو سجدہ کرتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا اس شخص کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1070-814/D=09/1443
دوسرا سجدہ بھی فرض ہے، لہٰذا شخص مذكور اگر نماز میں صرف ایك ہی سجدہ كرتا ہے تو اس كی نماز نہیں ہوتی۔
قال في العالمگيري: في فرائض الصلاة وهي سِتٌّ ....... ومنها السجود: السجود الثاني فرض كالأول بإجماع الأمة (ج: 1/127، عالمگيري)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل۔ مولانا راشد قاسمی نیپالی