سوال : نفل نماز کےلیے غلطی سے سنت کی نیت کرلی اور نیت باندھنے کے بعد خیال آیا کہ غلط نیت کی ہے تو اب کیا کیا جائے؟ کیا نماز توڑ کر دوبارہ صحیح نیت کی جائے؟
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1058-897/B=09/1443
نیت كا تعلق دل سے ہوتا ہے اور اسی كا اعتبار ہوتا ہے۔ اگر دل میں نفل پڑھنے كی نیت تھی اور آپ نے غلطی سے زبان سے سنت كی نیت باندھ لی تو آپ كی نیت میں كوئی فرق نہیں آئے گا۔ دل میں جو نیت نفل كی ہے وہی نیت معتبر ہوگی خواہ زبان سے نیت كہہ دیا ہو۔ آپ كی نیت نفل كی صحیح ہے، اور نفل ہی نماز ادا ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ناقل مولانا راشد قاسمی نیپالی